ہیما مالنی اور جینت چودھری کو الیکشن کمیشن کی نوٹس

متھرا ۔9 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے چار امیدواروں بشمول آر ایل ڈی امیدوار جینت چودھری اور بی جے پی کی ہیما مالنی کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل آوری نہ کرنے پر کارروائی کی ہے ۔ انتخابی ضابطہ اخلاق انچارج اے ڈی ایم دھریندر سچن نے کہا کہ جینت چودھری اور ہیما مالنی کے خلاف انتخابی

متھرا ۔9 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے چار امیدواروں بشمول آر ایل ڈی امیدوار جینت چودھری اور بی جے پی کی ہیما مالنی کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل آوری نہ کرنے پر کارروائی کی ہے ۔ انتخابی ضابطہ اخلاق انچارج اے ڈی ایم دھریندر سچن نے کہا کہ جینت چودھری اور ہیما مالنی کے خلاف انتخابی مہم پر کئے جانے والے اصل مصارف کو مخفی رکھنے کے خلاف نوٹس جاری کی گئی ہے ۔ مسٹر سچن نے کہا کہ اس کے علاوہ عام آدمی پارٹی امیدوار انوج گرگ کے خلاف بھی ہائی وے پولیس اسٹیشن میں فلائنگ اسکواڈ کے احکامات کی عدم تعمیل ، موٹر وہیکل ایکٹ کی خلاف ورزی اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کی اجازت کے بغیر لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

خواتین کی سلامتی کو یقینی بنانا ضروری : نجمہ
منتخب ہونے والے وزیراعظم مودی کی اولین ترجیح ہونا چاہئے
نئی دہلی ۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی رکن نجمہ ہبت اللہ نے آج کہا کہ بی جے پی لیڈر نریندر مودی کی اولین ترجیح خواتین کی سلامتی کو یقینی بنانا ہونی چاہئے۔ وزیراعظم کی حیثیت سے حلف لینے کے بعد مودی خواتین کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات کریں تاکہ خواتین کام کیلئے اپنے گھروں سے پورے اعتماد اور بھروسہ سے نکلیں۔ نجمہ ہبت اللہ نے فکی کے اجلاس کے موقع پر کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ خواتین کی سلامتی اور تحفظ کو ہی اولین ترجیح دینی چاہئے۔ گھر کے باہر کام کرنے والی خواتین میں سلامتی کا احساس پیدا ہوجائے۔

ان کی زندگی اور املاک کا تحفظ بھی ضروری ہے۔ ہبت اللہ یہاں سالانہ سیشن فکی برائے لیڈیز آرگنائزیشن سے خطاب کررہی تھیں۔ اس ادارہ میں جملہ 150 خاتون صنعت کاروں نے مسلمہ حیثیت حاصل کرلی ہے۔ اس تحریک کے روح رواں نریندر مودی ہی ہیں۔ انہوں نے خاتون صنعتکاروں کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے ملک میں ایک رول ماڈل بنانے کی کوشش کی ہے۔ اس سالانہ سیشن میں 11 خاتون صنعتکاروں کو تہنیت پیش کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT