Monday , May 28 2018
Home / ہندوستان / ہیما مالینی سڑک حادثہ میں بال بال بچ گئیں

ہیما مالینی سڑک حادثہ میں بال بال بچ گئیں

نئی دہلی 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالینی سڑک حادثے میں بال بال بچ گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ ہیما مالینی جو بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ہیں، اتوار کو اترپردیش کے متھرا ضلع میں ایک پروگرام میں شرکت کے لئے جارہی تھیں کہ تیز ہواؤں کے باعث ایک درخت جڑ سے اکھڑ کر کار پر گر پڑا جس میں ہیما مالینی سوار تھیں۔ تاہم اس حادثہ میں ہیما مالینی مکمل طور پر محفوظ رہیں۔ کار تباہ ہوگئی۔

TOPPOPULARRECENT