Wednesday , June 20 2018
Home / ہندوستان / ہیما مالینی کے ہیلی کاپٹر کے اطراف عوام کا ہجوم ‘ ایک شخص زخمی

ہیما مالینی کے ہیلی کاپٹر کے اطراف عوام کا ہجوم ‘ ایک شخص زخمی

ہسار 10 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہسار میں آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب بی جے پی رکن پارلیمنٹ ہیما مالینی کے ہیلی کاپٹر کے اطراف عوام کا ہجوم جمع ہوگیا اور ہیلی کاپٹر کی بلیڈ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ ہیما مالینی کو لانے والا ہیلی کاپٹر جیسے ہی بروالا گاؤں میں لینڈ ہوا عوام اس کی جانب دوڑے تاکہ اداکارہ کی ایک جھلک ہی دیکھ سکیں۔ اس بھگدڑ میں

ہسار 10 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہسار میں آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب بی جے پی رکن پارلیمنٹ ہیما مالینی کے ہیلی کاپٹر کے اطراف عوام کا ہجوم جمع ہوگیا اور ہیلی کاپٹر کی بلیڈ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ ہیما مالینی کو لانے والا ہیلی کاپٹر جیسے ہی بروالا گاؤں میں لینڈ ہوا عوام اس کی جانب دوڑے تاکہ اداکارہ کی ایک جھلک ہی دیکھ سکیں۔ اس بھگدڑ میں ہیلی کاپٹر کی بلیڈ لگنے کے نتیجہ میں سرسوڈ گاؤں کے رہنے والے جگویندر سنگھ کو زخم آگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی کو دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے اور اس کی حالت خطرہ سے باہر بتائی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT