Thursday , November 23 2017
Home / سیاسیات / ہیمنتا بسوا سرما اور وجئے بہوگنا بی جے پی قومی عاملہ میں شامل

ہیمنتا بسوا سرما اور وجئے بہوگنا بی جے پی قومی عاملہ میں شامل

نئی دہلی۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس سے انحراف کرتے ہوئے آسام میں بی جے پی کی کامیابی میں کلیدی رول ادا کرنے والے ہیمنتا بسواسرما اور سابق اُتراکھنڈ چیف منسٹر وجئے بہوگنا جنہوں نے حال ہی میں زعفرانی جماعت میں شمولیت اختیار کی، ان دونوں کو بی جے پی قومی عاملہ میں شامل کیا گیا۔ الہ آباد میں دو روزہ قومی عاملہ اجلاس کل سے شروع ہورہا ہے، جہاں بی جے پی نے کئی نئے چہروں کو متعارف کیا ہے، ان میں قابل ذکر چند سابق کانگریس لیڈر بشمول سابق چیف منسٹر اوڈیشہ و قبائیلی لیڈر گریدھر گمنگ اور سابق مرکزی وزیر کے پی سنگھ دیو شامل ہیں۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ ان قائدین کی مقبولیت اور مقام کو پیش نظر رکھتے ہوئے انہیں قومی عاملہ میں شامل کیا گیا ہے کیونکہ مختلف ریاستوں اوڈیشہ میں پارٹی کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

TOPPOPULARRECENT