Tuesday , April 24 2018
Home / ہندوستان / ہیمنت کٹارے کی رہائش گاہ پر بھوپال پولیس کا چھاپہ

ہیمنت کٹارے کی رہائش گاہ پر بھوپال پولیس کا چھاپہ

بھنڈ، 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کی بھوپال پولیس نے آبروریزی اور اغوا کے ملزم بھنڈ ضلع کے اٹیر سے کانگریس رکن اسمبلی ہیمنت کٹارے کی تلاش میں ضلع میں واقع ان کے بہت سے کیمپس پر چھاپے مارے ۔اس دوران بھوپال پولیس نے جگرام میں واقع کٹارے کی رہائش گاہ میں رکن اسمبلی کے پی اے ترلوکی کٹارے سے پوچھ گچھ کرتے ہوئے پی اے کو پوچھ گچھ کے لئے 13 فروری کو بھوپال میں حاضر ہونے کا نوٹس بھی دیا ہے ۔ بھوپال میں گزشتہ دنوں ایک طالبہ کی شکایت پر رکن اسمبلی ہیمنت کٹارے کے خلاف آبروریزی اور اغوا کی رپورٹ درج ہوئی ہے ۔اسی سلسلہ میں کل بھوپال سے آئی ٹیم کی قیادت کر رہے پولیس افسر راجیو جنگلے نے بتایا کہ دونوں معاملوں میں رکن اسمبلی کی تلاش ہے ۔ ٹیم نے رکن اسمبلی کی تلاش میں تین مقامات پر چھاپے مارے ۔ ٹیم رکن اسمبلی کے آبائی گاؤں مین پورہ بھی پہنچی۔ کسی بھی جگہ پر رکن اسمبلی کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ملی۔

TOPPOPULARRECENT