Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / ہینڈ بیاگ کا سرقہ ، آٹو ڈرائیور گرفتار

ہینڈ بیاگ کا سرقہ ، آٹو ڈرائیور گرفتار

حیدرآباد ۔ 15 فبروری (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی پولیس نے ہینڈ بیاگ کے سرقہ میں ملوث ایک آٹو ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ انسپکٹر عثمانیہ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن مسٹر اشوک ریڈی نے بتایا کہ 40 سالہ محمد فضل عرف اجو ساکن آر ٹی سی کالونی مولاعلی نے 13 فبروری کو سپرابھات ہوٹل سے خاتون کے ہینڈ بیاگ کا سرقہ کرلیا تھا جس میں سیمسنگ گیلاکسی فون اور نقد رقم موجود تھے۔ بتایا جاتا ہیکہ محمد افضل نے ہینڈ بیاگ کا سرقہ کیا تھا۔ یونیورسٹی پولیس کی کرائم ٹیم نے مذکورہ آٹو ڈرائیور کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے مسروقہ موبائیل فون 2500 نقد رقم برآمد کرلی۔

TOPPOPULARRECENT