ہینڈ بیگز کے بغیر شخصیت ادھوری

فیشن وقت کے ساتھ ساتھ بدلتا رہتا ہے۔ ایک وقت تھا جب مارکیٹ میں ہینڈ بیگز کی ورا ئٹی گنی چنی نظر آتی تھی اور خواتین سیاہ ، سفید یاکریم کلر کے بیگز کا زیادہ استعمال کرتی تھیں۔ مگر اب فیشن میں جیسے جیسے جدت آئی ہے اسی طرح خواتین کے ہینڈ بیگز کی بھی بہت سی قسمیں سامنے آئی ہیں۔ اب بازار میں ہر طرح کے ہینڈ بیگز دستیاب ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اب

فیشن وقت کے ساتھ ساتھ بدلتا رہتا ہے۔ ایک وقت تھا جب مارکیٹ میں ہینڈ بیگز کی ورا ئٹی گنی چنی نظر آتی تھی اور خواتین سیاہ ، سفید یاکریم کلر کے بیگز کا زیادہ استعمال کرتی تھیں۔ مگر اب فیشن میں جیسے جیسے جدت آئی ہے اسی طرح خواتین کے ہینڈ بیگز کی بھی بہت سی قسمیں سامنے آئی ہیں۔ اب بازار میں ہر طرح کے ہینڈ بیگز دستیاب ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اب خواتین اپنے کپڑوں اور اسٹائل کے مطابق ہینڈ بیگز کا انتخاب کرتی ہیں۔ کچھ عرصے پہلے تک ہینڈ بیگز کو زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی تھی مگر اب ان کے بغیر فیشن ادھورا تصور کیا جاتا ہے۔ انیسویں صدی میں پہلی بار ہینڈ بیگ کااستعمال کیا گیا۔اسی صدی میں ہی موتی ستارے سے مزین پرسوں نے بہت مقبولیت حاصل کی جبکہ اس زمانے میں جالی دار پرس بھی بہت پسند کئے جاتے تھے ، یہ صدی فیشن کے اعتبار سے کافی اچھی سمجھی جاتی ہے۔

اسی صدی فیشن نے بہت جدت اختیار کی۔ بیسویں صدی میں خواتین موتیوں والے پرس کو زیادہ سراہنے لگیں۔ بہت سی مالدار خواتین سونے کے موتیوں والے پرس بھی استعمال کرتی نظر آئیں۔ نیز بیگ کاسائز بھی قدرے بڑ اہوگیا ہے۔اس صدی میں خواتین کے لئے خوبصورت کپڑوں کے ساتھ مہنگے پرس ایک فیشن بن گیا۔موجودہ صدی میں ہینڈ بیگز خوبصورت اور دیدہ زینب ڈیزائینوں اورمختلف سائز کے ساتھ بآسانی دستیاب ہیں۔آج کل پاو چ ، اوپر ،ویلوٹ ، ربن ،کومپکٹ ، شولڈر اور سٹائلش لیدر پرس خواتین میں بے حد مقبول ہیں۔ پر س منتخب کرتے وقت خواتین کو اپنی عمر اور لباس کو مد نظر رکھنا ضروری ہے۔روزمرہ کے استعمال کے لئے سادہ پرس خریدیں نیز ایسے کلر خریدیں جس کا استعمال آپ اپنے تمام ملبوسات کے ساتھ کرسکیں۔خواتین عام طور پر مختلف رنگوں کے پرس استعمال کرتی ہیں لیکن کسی مخصوص تقریب کیلئے کپڑوں کے ساتھ میچنگ پرس بھی خریدا جا سکتاہے۔

TOPPOPULARRECENT