Wednesday , December 12 2018

ہیوز آسٹریلیائی ٹیم کے 13 ویں کھلاڑی

ایڈیلیڈ ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آنجہانی بیٹسمین فلپ ہیوز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ہندوستان کے خلاف کل یہاں شروع ہونے والے پہلے ٹسٹ میں کرکٹ آسٹریلیا نے انہیں میزبان ٹیم کا تیرہواں کھلاڑی مقرر کیا ہے۔ ہیوز کا گذشتہ ہفتہ انتقال ہوگیا جیسا کہ وہ ڈومیسٹک مقابلہ میں حریف فاسٹ بولر شان ایبٹ کے باونسر پر زخمی ہوئے تھے جس کے بعد انہیں دواخانہ میں شریک کیا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔ علاوہ ازیں آسٹریلیائی کپتان مائیکل کلارک جنہوں نے ہیوز کو اپنا چھوٹا بھائی قرار دیا ہے ان کے بموجب پہلے ٹسٹ میں تمام آسٹریلیائی کھلاڑی 408 نمبر کی جرسی پہنیں گے۔

TOPPOPULARRECENT