Sunday , September 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہیوز کی موت سے ایبٹ پر سکتہ طاری

ہیوز کی موت سے ایبٹ پر سکتہ طاری

سڈنی ۔ 28 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) فلپ ہیوزکی موت کی خبر نے شین ایبٹ کو صدمے سے دوچار کردیا۔باؤنسر مارنے والا نوجوان فاسٹ بولر شان ایبٹ زخمی بیٹسمین کی موت کا سن کر ہوش کھو بیٹھے۔کرکٹ آسٹریلیا نے بھی فاسٹ بولر کی کونسلنگ کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ آسٹریلیائی کرکٹرز سمیت دنیا بھر کے ڈاکٹرز بھی شین ایبٹ کو اس صدمے سے نکالنے کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ نیو ساؤتھ ویلز کی جانب سے کھیلنے والے فاسٹ بولر فلپ ہیوز کی موت کی خبرسن کر خود پر قابو نہ رکھ سکے اور حواس کھو بیٹھے۔ ایبٹ زخمی بیٹسمین کی عیادت کیلئے اسپتال بھی گئے تھے۔ ہیوز کی موت پر صدمے سے دوچاربولر کو ان کے ساتھی کرکٹرز نے سنبھالا۔ آسٹریلین کرکٹ اسوسی ایشن کے مطابق شان ایبٹ کو نفسیاتی مدد فراہم کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT