Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / ہیومن رائٹس اسوسی ایشن اور رپورٹرس کی ہراسانی پراقدام خود سوزی

ہیومن رائٹس اسوسی ایشن اور رپورٹرس کی ہراسانی پراقدام خود سوزی

حیدرآباد 23 مارچ (سیاست نیوز) فلک نما علاقہ میں 26 سالہ خاتون نے اقدام خودسوزی کی ناکام کوشش کی۔ بتایا جاتا ہے کہ تبسم جو بہادر پورہ روڈی شیٹر عمران الدین عرف ببلو کی بیوی ہے، خود ساختہ ہیومن رائٹس اسوسی ایشن اور رپورٹرس کی مبینہ ہراسانی سے دلبرداشتہ ہوکر یہ انتہائی اقدام کیا۔ فلک نما پولیس نے بتایا کہ تبسم کے شوہر کو شاہ علی بنڈہ پولیس اسٹیشن میں درج کئے گئے ایک مقدمہ میں گرفتاری کے لئے ہیومن رائٹس اسوسی ایشن اور بعض خود ساختہ رپورٹرس دباؤ ڈال رہے تھے جس سے دلبرداشتہ ہوکراس نے خود پر کیروسین چھڑک کر آگ لگالی۔ اس واقعہ میں مذکورہ خاتون 80 فیصد جھلس گئی اور اُس کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT