ہیومن رائٹس کا اسرائیلی فوج کو ’لسٹ آف شیم‘ میں شامل کرنے کا مطالبہ

نیویارک۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی فوج اور پاکستان کے مسلح گروہوں کو اقوام متحدہ کی سالانہ لسٹ آف شیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ سال غزہ پر اسرائیلی حملوں م

نیویارک۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی فوج اور پاکستان کے مسلح گروہوں کو اقوام متحدہ کی سالانہ لسٹ آف شیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ سال غزہ پر اسرائیلی حملوں میں500 سے زائد بچوں کی ہلاکت پر اسرائیل کو سالانہ لسٹ آف شیم میں شامل کیا جائے۔ تنظیم کا مطالبہ ہے کہ بان کی مون امریکہ اوراسرائیل کے دباؤ کے بغیر حقائق کی بنیاد پر فہرست مرتب کریں، تاکہ جنگوں میں بچوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔ ہیومین رائٹس واچ نے فلسطینی تنظیم حماس اور پاکستان میں آرمی پبلک اسکول پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں اور دیگر مسلح گروہوں کو بھی لسٹ آف شیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اقوام متحدہ کی سالانہ لسٹ آف شیم اگلے ہفتے جاری کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT