Thursday , October 18 2018
Home / شہر کی خبریں / ہیپاٹائٹس، ایچ آئی وی سے زیادہ متعدی مرض، ڈاکٹر منیشا

ہیپاٹائٹس، ایچ آئی وی سے زیادہ متعدی مرض، ڈاکٹر منیشا

28 جولائی کو میڈی سٹی ہاسپٹل پر ہیپاٹائٹس کیمپ مقرر

28 جولائی کو میڈی سٹی ہاسپٹل پر ہیپاٹائٹس کیمپ مقرر
حیدرآباد ۔ 25 جولائی (سیاست نیوز) مرض ہیپاٹائٹس جان لیوا مرض ایچ آئی وی سے سو فیصد سے زائد متعدی مرض ہے۔ اس مرض کے متعلق عوامی آگاہی کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر منیشا بھنگر ہیپاٹولوجٹس میڈی سٹی ہاسپٹلس نے یہ بات بتائی۔ یہاں ایک پریس کانفرنس میں ڈاکٹر منیشا نے ڈاکٹر پرشانت سی او او میڈی سٹی ہاسپٹلس کے ہمراہ یہ بات بتاتے ہوئے کہا کہ ہیپاٹائٹس بی مرض سے تقریباً چار فیصد سے زیادہ متاثر ہے جبکہ تلنگانہ آندھرا میں یہ فیصد اور زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سی مرض ہی تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ دنیا میں 30 لاکھ افراد ہیپاٹائٹس سے فوت ہوجاتے ہیں اور ہندوستان اس میں سرفہرست ہے جبکہ ہر سو میں پانچ افراد ہندوستان میں اس مرض سے متاثر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 28 جولائی کو ہیپاٹائٹس ڈے کے موقع پر ہاسپٹل میں فری اسکریننگ کیمپ منعقد ہوگا۔ پیپلز پلازا نکسیلس روڈ پر صبح 6 بجے ڈپٹی چیف منسٹر ریاست تلنگانہ ڈاکٹر راجیا کیمپ کا افتتاح انجام دیں گے۔ انوراگ شرما سکریٹری محکمہ سوشیل ویلفیر، پراوین کمار میڈی سٹی ہاسپٹل، ڈاکٹر کرشنیا، مسرس پورنا، مسٹر آنند اور فلمی ستارے شرکت کریں گے۔ صبح 7 تا 9 بجے انسانی زنجیر کا اہتمام کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9652899033 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT