Tuesday , December 18 2018

ہیڈ ماسٹر کی زد و کوب سے کمسن طالب علم کی موت

بارہ بنکی ۔ 9 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک دلخراش واقعہ میں ہیڈ ماسٹر نے قلم چرانے کے الزام میں ایک 10 لڑکے کو مار مار کر ہلاک کردیا ۔ یہ واقعہ ضلع بارہ بنکی کے بدرا پور علاقہ میں پیش آیا ۔ موضع راہیلامو میں چودھری دوارکا پرساد اکیڈیمی کے تیسری جماعت کے طالب علم شیوا راوت کو منگل کے دن ہیڈ ماسٹر للت کمار ورما نے بے رحمی سے پیٹا تھا ۔ پو

بارہ بنکی ۔ 9 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک دلخراش واقعہ میں ہیڈ ماسٹر نے قلم چرانے کے الزام میں ایک 10 لڑکے کو مار مار کر ہلاک کردیا ۔ یہ واقعہ ضلع بارہ بنکی کے بدرا پور علاقہ میں پیش آیا ۔ موضع راہیلامو میں چودھری دوارکا پرساد اکیڈیمی کے تیسری جماعت کے طالب علم شیوا راوت کو منگل کے دن ہیڈ ماسٹر للت کمار ورما نے بے رحمی سے پیٹا تھا ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ عبدالحمید نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ کلاس میں اسٹیشنری کی اشیاء گمشدہ ہونے کی شکایت کی گئی جس پر تمام طلباء کے بیاگس کی تلاشی لینے پر شیوا راؤت کے پاس سے ایک قلم برآمد ہوا جب ٹیچر نے ہیڈ ماسٹر کو مسروقہ قلم برآمد ہونے کی اطلاع دی تو اس نے طالب علم کو شدید زد و کوب کیا اور وہ مکان پہنچنے کے بعد پیٹ میں تکلیف کی شکایت اور خون کی قئے کرنے لگا ۔ طالب علم نے والدین کو بتایا کہ ہیڈ ماسٹر نے اس کے پیٹ میں گھونسے مارے تھے ۔ شیوا کو تشویشناک حالت میں فتح پور ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا جہاں وہ کل فوت ہوگیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT