ہیڈ کانسٹبل کے حملہ کا شکار خاتون سے کجریوال کی ملاقات

نئی دہلی 12 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر اروند کجریوال نے آج رمنجیت کور کی بہادری کی ستائش کی جنہوں نے ہیڈ کانسٹبل کے حملے کا سامنا کیا۔ دہلی کے پاش علاقہ میں کل پیش آئے واقعہ میں ہیڈ کانسٹبل نے اس خاتون پر اینٹ سے حملہ کیا تھا ۔ کجریوال نے آج اس خاتون سے ملاقات کی اور ممکنہ طبی امداد کا وعدہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بد عنوانیوں کے خلاف ج

نئی دہلی 12 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر اروند کجریوال نے آج رمنجیت کور کی بہادری کی ستائش کی جنہوں نے ہیڈ کانسٹبل کے حملے کا سامنا کیا۔ دہلی کے پاش علاقہ میں کل پیش آئے واقعہ میں ہیڈ کانسٹبل نے اس خاتون پر اینٹ سے حملہ کیا تھا ۔ کجریوال نے آج اس خاتون سے ملاقات کی اور ممکنہ طبی امداد کا وعدہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بد عنوانیوں کے خلاف جدوجہد کی صورت میں ہی مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ ہمیں رمنجیت کور پر فخر ہے جنہوں نے رشوت طلب کرنے پر صاف انکار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کو ایسے شہریوں کی ضرورت ہے ۔ کجریوال نے کہا کہ وہ تنہا نظام کو بدل نہیں سکتے اور اس کیلئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنی ہوگی۔ اس خاتون اور شوہر نے شکایت کی کہ پولیس کی جانب سے ایف آئی آر کی نقل نہیں دی گئی اور یہاں موثر علاج بھی نہیں کیا جارہا ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ وہ ایف آئی آر کی نقل فراہم کریں گے اور موثر علاج کو بھی یقینی بنایا جائے گا ۔ اس کے بعد انہوں نے وزیر صحت ستیندر ا جین کو موثر علاج کے سلسلہ میں ضروری ہدایات دی ۔ واضخ رہے کہ کل ٹریفک ہیڈ کانسٹبل ستیش چندر نے اس خاتون پر اینٹ سے حملہ کیا تھا اور ویڈیو کلپ منظر عام پر آنے کے بعد اسے گرفتار کر کے خدمات سے برطرف کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT