Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / ہیگ معاہدہ پر دستخط کرنے سوراب جی کا مشورہ

ہیگ معاہدہ پر دستخط کرنے سوراب جی کا مشورہ

نئی دہلی۔ 25اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)ملک کے معروف ماہر قانون اور سابق اٹارنی جنرل سولی سوراب جی نے اس بات پر سخت حیرت کا اظہار کیا کہ ہندوستان نے گھریلو تشدد کے شکار بچوں کے حقوق کی حفاظت کے لئے آج تک ہیگ معاہدہ پر دستخط نہیں کئے ہیں جب کہ دنیا کے 98ملکوں نے اس پر دستخط کردے ئے ہیں۔مسٹر سوراب جی نے کل رات یہاں منعقدہ ایک تقریب میں ان خیالات کا اظہار کیا ۔ گھریلو تشدد سے متاثر بچوں کے والدین کے حقوق کے سلسلے میں 1980ء میں ایک بین الاقوامی معاہدہ ہوا تھا لیکن اس پر ہندوستان نے ابھی تک دستخط نہیں کیا ہے جب کہ پاکستان جیسے ملک نے بھی دستخط کردئے ہیں۔ والدین کے درمیان تنازع کی وجہ سے ملک چھوڑنے کی صورت میں بچوں پر سرپرستوں کے حقوق کے سلسلے میں اکثر تنازعات پیدا ہوجاتے ہیں۔انہوں نے اس بات کی پرزور وکالت کی کہ ہندوستان کو اس معاہدہ پر ضرور دستخط کرنے چاہئیں اور اس میں کچھ ضروری تحفظات کا بھی التزام ہونا چاہئے ۔ پروگرام کی صدارت کررہے جسٹس اے کے سیکری نے کہا کہ گھریلو تشدد کی وجہ سے والدین میں ہوئے تنازعہ کا خمیازہ بچوں کو نہیں اٹھانے دینا چاہئے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT