Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / ہ2ہزار روپئے کی نوٹ بھی ختم ہوگی

ہ2ہزار روپئے کی نوٹ بھی ختم ہوگی

حیدرآباد 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس نظریہ ساز ایس گرومورتی نے کہاکہ نئی 2 ہزار روپئے کی کرنسی صرف نوٹ بندی کے بعد پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کے لئے ’’عارضی‘‘ انتظام ہے۔ انھوں نے کہاکہ حکومت بتدریج یہ کرنسی بھی بند کردے گی۔ گرو مورتی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ نوٹ بندی کے سارے عمل کا ایک اہم حصہ رہے ہیں۔ انھوں نے ’’انڈیا ٹوڈے‘‘ نیوز چیانل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہاکہ 500 اور 1000 روپئے کی کرنسی بند کرنے کے باعث طلب اور سربراہی میں جو فرق پیدا ہوگا اُسے دور کرنے کے لئے ہی دو ہزار روپئے کی کرنسی متعارف کی گئی ہے۔ انھوں نے کہاکہ بینکوں کو ہدایت دی جائے گی کہ وہ 2 ہزار روپئے کی نوٹ اپنے پاس رکھ لیں اور کم قدر والی کرنسی کو عام کریں۔ چنانچہ جب بینکوں میں 2 ہزار روپئے کی کرنسی آئے گی تو وہ اسے واپس نہیں کریں گے اور متبادل کے طور پر کم قدر والی کرنسی دی جائے گی۔ انھوں نے کہاکہ ماضی میں بھی کئی سیریز کی نوٹوں کو اسی طرح مرحلہ وار انداز میں ختم کیا گیا۔ انھوں نے کہاکہ کرنسی بندی کا اہم مقصددولت کا صحیح اندازہ قائم کرنا اور غیر محسوب دولت کا پتہ چلانا ہے۔ مودی حکومت اِس مقصد میں کامیاب رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT