Sunday , August 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہ20ہند۔افریقہ آج پہلا ٹوئنٹی 

ہ20ہند۔افریقہ آج پہلا ٹوئنٹی 

سنچورین۔17 فبروری(سیاست ڈاٹ کام) ہندستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے افریقہ کے خلاف ونڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کا سہرا اپنی بیوی انوشکا شرما کو دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس کے لئے میری بہت حوصلہ افزائی کی ۔ کوہلی نے35 ویں سنچری بنائیجوکہ اس سیریز میں انکی تیسری سنچری تھی۔کوہلی نے میچ ختم ہونے کے بعدکہا یہ دورہ کافی نشیب و فراز سے بھرپور تھا۔ میدان کے باہر رہے لوگوں کو اس کا سہرا ملنا چاہئے ۔ خاص کر میری بیوی کو، جو میری مسلسل حوصلہ افزائی کرتی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک کپتان ہونے کے ناطے ان پر کافی ذمہ داری عائد ہوجاتی ہے اورا س کے لئے آپ کو اس طرح کی حوصلہ افزائی کی ضرورت پیش آتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میرے پاس کرکٹ کھیلنے کے لئے ابھی آٹھ نو سال اور باقی ہیں اور میں اس سے زیادہ بہتر کارکردگی پیش کرنا چاہتا ہوں۔ ہندستان کو اب18 فروری سے میزبان جنوبی افریقی ٹیم کے خلاف تین میچوں کی ٹوئنٹی20 سیریز کھیلنی ہے اور اسمیں کامیابی کیلئے کوہلی پرعزم ہیں ۔ ہندستانی کپتان نے پہلے ہی یہ اشارہ دے دیا ہے کہ دورہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے اور ان کی نظریں اب ٹوئٹنی20 سیریز میں کامیابی حاصل کرنے پر مرکوز ہیں۔کوہلی نے کہا پوری سیریز میں دو اسپنروں نے شاندار کارکردگی پیش کی۔ شکھر اور روہت کی کارکردگی بھی بہتر رہی۔ اب ہماری توجہ ٹوئنٹی20 سریز پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دورہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے ۔ ہم نے پہلے دو ٹسٹ میچوں میں اچھی کارکردگی پیش نہیں کی۔ لیکن تیسرے ٹسٹ میں واپسی کرنے کے بعد پیچھے پلٹ کر نہیں دیکھا۔شکست سے دوچار جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارک رام نے کہا یہ بہت ہی مشکل سیریز تھی حقیقت میں ہم اچھی کاکردگی پیش نہیں کرپائے جتنا ہم کرسکتے تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT