Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / ہ45ہزار فیلکسی ‘ بیانرس کٹ آؤٹ ہٹا دیئے گئے

ہ45ہزار فیلکسی ‘ بیانرس کٹ آؤٹ ہٹا دیئے گئے

حیدرآباد۔11جنوری ( سیاست نیوز)  شہر میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد بلدیہ نے غیر مجاز تشہیر کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور آج بلدیہ نے گریٹر حیدرآباد  حدود میں تقریباً 45ہزار فلیکسی بیانرس ‘کٹ آؤٹس کو نکال دیا ہے اور ایسی مزید کارروائی کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بلدی حکام نے 2فبروری کو منعقد ہونے والے انتخابات میں شفافیت پیدا کرنے کے اقدامات کے تحت ایسی کارروائی کو ضروری قرار دیا ہے ۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے 18 سرکلس میں یہ کارروائی انجام دی گئی ۔ بلدی عہدیداروں نے اس موقع پر تصویر کشی کی ۔ سرکل نمبر 14-B کوکٹ پلی میں 6961 فلیکس کو نکالا گیا جو دیگر سرکلوں کے بہ نسبت سب سے زیادہ بلدی عہدیداروں نے 18 سرکلس پر مشتمل 5 زون  میں اس طرح کارروائی انجام دی ۔

TOPPOPULARRECENT