Wednesday , September 19 2018
Home / سیاسیات / یاترا کی تیاریوں کو ضابطہ اخلاق میں شامل نہ کرنے کی اپیل

یاترا کی تیاریوں کو ضابطہ اخلاق میں شامل نہ کرنے کی اپیل

گوپیشور۔/22اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) نندا دیوی راج جاٹ یاترا کیلئے اب صرف چار ماہ کا وقت باقی ہے وہیں اتر کھنڈ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر انوسویا پرساد مائخوری نے آج الیکشن کمیشن سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ یاترا کی تیاریوں کو انتخابی ضابطہ اخلاق کے دائرہ کار سے باہر رکھا جائے۔ مائخوری جو ریاستی اسمبلی میں کرنا پریاگ نشست کی نمائندگی کرتی ہیں، نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال آئے جان لیوا سیلاب کے بعد نندا دیوی یاترا کو جو نقصانات پہنچے تھے ، اس کی درستگی کا بہت کام ابھی باقی ہے لیکن انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل آوری کے ہوتے ہوئے اس کام کی تکمیل ہوتی نظر نہیں آتی۔اب جبکہ 18اگسٹ سے یاترا شروع ہونے والی ہے لہذا الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ وہ یاترا کی تیاریوں کو انتخابی ضابطہ اخلاق کے دائرہ کار میں شامل نہ کرے۔

TOPPOPULARRECENT