Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / یادادری میگاتھرمل پاور پلانٹ کیلئے رقمی امداد

یادادری میگاتھرمل پاور پلانٹ کیلئے رقمی امداد

پاور فینانس کارپوریشن لمیٹیڈ کا اتفاق، راجیو شرما کا مکتوب

حیدرآباد ۔ 17 ستمبر (سیاست نیوز) یادادری میگاتھرمل پاور پلانٹ کے پانچویں مرحلہ کی تعمیر کیلئے پاور فینانس کارپوریشن لمیٹیڈ نے ضرورت کے مطابق 4009 کروڑ روپئے کی مالی امداد دینے سے اتفاق کیا ہے۔ یادادری میگاتھرمل پاور پلانٹ کے پانچویں مرحلے کی تعمیر کیلئے راہ ہموار ہوگئی ہے۔ ضلع نلگنڈہ کے دامرچرلہ میں تعمیر ہونے والے پانچویں مرحلے کے پلانٹ کیلئے ضرورت کے مطابق پاور فینانس کارپوریشن لمیٹیڈ نے 4009 کروڑ روپئے مالی امداد دینے کا فیصلہ کیاہے۔ اس سلسلے میں آج ودیوت سودھا میں جینکو کے سی ایم ڈی پربھاکر راؤ کو پاور فینانس کارپوریشن لمیٹیڈ کے سی ایم ڈی راجیو شرما نے مکتوب پیش کیا ہے اور دونوں اداروں نے اس موقع پر معاہدے پر دستخط بھی کئے ہیں۔ واضح رہیکہ پلانٹ کے چار یونٹس کی تعمیرات کیلئے رورل الیکٹریسٹی کارپوریشن نے پہلے ہی 16.950 کروڑ روپئے فراہم کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ پانچویں یونٹ کیلئے بطور قرض مالی تعاون کرنے کیلئے پی ایف سی نے رضامندی کا اظہار کیا ہے اس فیصلے کے بعد تلنگانہ کے برقی ادارے جینکو، ٹرانسکو اور ڈسکامس کو پی ایف سی کی جانب سے دیا جانے والا قرض 28,210 کروڑر تک پہنچ گیا ہے۔ جینکو کے سی ایم ڈی پربھاکر نے کہا کہ مستقبل میں 24 گھنٹے برقی کی سربراہی کو یقینی بنانے میں یادادری پاور پلانٹ کلیدی رول ادا کرے گا۔
شہر میں لیٹ نائٹ بس سرویس
حیدرآباد 17 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ آر ٹی سی نے عوام کی سہولت کے لئے شہر میں رات دیر گئے بس سرویس شروع کی ہے۔ حیات نگر ای سی آئی ایل کراس روڈ این جی اوز کالونی، کشائی گوڑہ، جیڈی میٹلہ، کوٹھی، کونڈہ پور، سکندرآباد، میاں پور، لنگم پلی، مہدی پٹنم اور اوپل کے بشمول گنجان و چہل پہل والے علاقوں کے سروے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ ان گنجان علاقوں کے علاوہ 35 مختلف روٹس پر رات دیر گئے بسیں چلائی جائیں گی۔

TOPPOPULARRECENT