Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / یادداشت اور پرسنالٹی ڈیولپمنٹ کا خصوصی کورس

یادداشت اور پرسنالٹی ڈیولپمنٹ کا خصوصی کورس

آج اور کل دفتر سیاست میں دو منٹ تعارفی پروگرام
حیدرآباد /20 ستمبر ( راست ) تعطیلات ایک ایسا وقت ہوتا ہے جب طلبہ کو آرام اور تفریح کے علاوہ ایسی چیزیں سیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے جوکہ تعلیمی اور عملی میدان میں کامیابی کیلئے ضروری ہیں لیکن عام طور پر تعلیمی اداروں میں پڑھائی یا سکھائی نہیں جاتیں جیسے یادداشت ، یہ ایک ایسی صلاحیت ہے جس کے ارد گرد ہمارا تعلیمی نظام گھومتا ہے ۔ امتحانات میں صرف یاد کرنے کی صلاحیت ہی کو پرکھا جاتا ہے ۔ لیکن کسی بھی اسکول ، کالج یا یونیورسٹی میں شائد ہی یادداشت کے بارے میں سمجھایا اور پڑھایا جاتا ہو ۔ اکثر طلبہ میں یہ دیکھا گیا ہے کہ ان میں صلاحیتوں اور ذہانت کی کمی نہیں ہے لیکن پڑھائی میں دل نہیں لگتا ۔ ان کے نزدیک سب سے بوریت والا عمل پڑھائی ہے ۔ بعض طلبہ ایسے ہوتے ہیں جو محنت تو کرتے ہیں لیکن اسے نشانات کو تبدیل نہیں کرپاتے ۔ اسباق یاد کرنے میں بہت وقت لگ جاتا ہے اور بہت جلد بھول بھی جاتے ہیں یا پھر یاد رہ بھی جائے تو امتحان ہال میں عین لکھتے وقت جوابات یاد نہیں آتے اور ہال سے باہر آنے کے بعد یاد آتے ہیں ۔ جس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا ۔ طلبہ کی اس نوعیت کی اور دیگر دشواریوں کو دور کرنے کیلئے روزنامہ سیاست اور ادارہ فیلٹ FELT کی جانب سے موجودہ تعطیلات میں روزانہ ایک خصوصی کورس منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس کورس میں طلبہ کیلئے تعلیمی اور عملی زندگی میں کام آنے والے اہم موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا ۔جیسے یادداشت کیا ہے اور اس کو کیسے مضبوط کیا جائے ۔ اسباق جلد کیسے یاد کئے جائیں ، بھولنے کی وجوہات کیا ہے اور اس پر کیسے قابو پایا جائے ۔ پڑھائی کے دلچسپ اور آسان طریقے مستقبل کی منصوبہ بندی کسی کی جائے ۔ خود اعتمادی کیسے پیدا کی جائے کیونیکیشن اسکلز ، فن خطابت ، ٹائم منیجمنٹ ، نیند پر کیسے قابوپانا وغیرہ شامل ہیں12 سال سے لیکر 30 سال عمر تک کے طلبہ اس کورس میں شرکت کے اہل ہوں گے ۔ اردو اور انگریزی دونوں میڈیم کے طلباء شرکت کرسکتے ہیں ۔ کورس 23 تا 28 ستمبر تک صبح 11 3 بجے دن تک ہوگا ۔ مکمل کورس کی فیس 5000 روپئے ہے لیکن قارئین سیاست کیلئے صرف 2000 روپئے ہوگی ۔ بین الاقوامی تجربہ کے حامل جناب مصطفی پرویز دیں گے ۔ جوکہ امریکہ کے مشہور ٹرینر ڈاکٹر اسٹیفن کووی کے ساتھ کام کرچکے ہیں ۔ 21 اور 22 ستمبر کو شام 6 تا رات 8 بجے تک طلبہ اور اولیاء طلبہ کیلئے دو مفت تعارفی پروگرام گولڈن جوبلی ہال اندرون احاطہ سیاست عابدڈ پر رکھے گئے ہیں ۔ 9246177228 پر ربط کریں ۔

TOPPOPULARRECENT