Friday , May 25 2018
Home / شہر کی خبریں / یادداشت کو بہتر بنانے اور شخصیت سازی کا کورس

یادداشت کو بہتر بنانے اور شخصیت سازی کا کورس

سہ روزہ مفت تعارفی کلاسیس کا آج دفتر سیاست میں آغاز
حیدرآباد /21 ڈسمبر (پریس نوٹ ) ادارہ سیاست کی جانب سے 25 تا 30 ڈسمبر چھ یوم طلبہ کیلئے ایک خصوصی کورس کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں ان عنوانات کا احاطہ کیا جائے گا ۔ یادداشت کیا ہے اور اس کو کیسے مضبوط کیا جائے ۔ پڑھائی کو دلچسپ اور آسان کیسے بنایا جائے ۔ جوابات کو کم وقت میں کیسے یاد کیا جائے ۔ بھولنے کی وجوہات کیا ہیں اور اسے کیسے قابو پایا جائے ۔ کامیابی کا نشانہ اور مستقبل کی منصوبہ بندی کیسے کی جائے ۔ خود اعتمادی کیسے پیدا کی جائے ۔ کمیونکیشن اسکلز میں مہارت عوامی خطاب ، فن خطابت کی عملی تربیت ٹائم منیجمنٹ وقت کا صحیح استعمال کیسے کریں ۔ نیند پر کیسے قابو پایا جائے وغیرہ ۔ جس میں 12 تا 30 سال عمر تک کے طلبہ اس کورس میں شرکت کرسکتے ہیں ۔ اوقات 1.30 بجے دوپہر تا 5.30 بجے مقرر رہیں گے ۔ تمام کلاسیس بین الاقوامی تجربہ یافتہ جناب مصطفی پرویز لیں گے جوکہ امریکہ کے مشہور ٹرینر ڈاکٹر اسٹیفن کووی کے ساتھ کام کرچکے ہیں ۔ مکمل کورس کی فیس 5000 روپئے ہے لیکن قارئین سیاست کیلئے صرف 2000 روپئے رکھی گئی ہے ۔ اس سلسلہ میں 22، 23، 24 ڈسمبر کو 3 تین تعارفی پروگرام شام 6.30 تا 8 بجے رکھے گئے ہیں جس میں اس کورس کی تمام تفصیلات بتائیں جائیں گی اور پچھلے کورس کے فارغ طلبہ فن خطابت اور یادداشت پر مبنی حیرت انگیز مظاہرے پیش کریں گے داخلہ مفت رہے گا ۔ طلبہ کے علاوہ اولیاء طلبہ بھی شرکت کرسکتے ہیں ۔ کلاسیس اور تعارفی پروگرامز گولڈن جوبلی حال اندرون احاطہ سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈز پر ہوں گے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 924177228 پر ربط کریں ۔

TOPPOPULARRECENT