Sunday , February 25 2018
Home / شہر کی خبریں / یادداشت کو بہتر بنانے اور پڑھائی میں دلچسپی بڑھانے کا کورس

یادداشت کو بہتر بنانے اور پڑھائی میں دلچسپی بڑھانے کا کورس

احاطہ سیاست میں مفت تعارفی کلاسس کا اعلان

حیدرآباد ۔ /15 نومبر (راست) روزنامہ سیاست اور ادارہ فیلٹ کی جانب سے طلبہ کیلئے ایک خصوصی کورس مرتب کیا گیا ہے ۔ اس کورس میں ایسے عنوانات کا احاطہ کیا گیا جو عام طور پر طلبہ کو اسکولوں اور کالجوں میں نہیں پڑھائے جاتے لیکن ان کا پڑھانا اور سمجھانا بے حد ضروری ہے ۔ طلبہ میں ذہانت اور صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے تاہم ان کو پڑھائی میں دلچسپی کیسے پیدا کی جائے ، کورس میں سب سے پہلے یہ بتایا جائے گا اور اس بات پر زور دیا جائے گا کہ کس طرح پڑھائی میں دلچسپی پیدا کی جاتی ہے اور پڑھائی میں کوتاہی یا سستی کے بجائے سمجھتے ہوئے لطف اندوز ہوتے ہوئے پڑھا جاسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ یادداشت کیا ہے اور اس کو کیسے مضبوط کیا جاسکتا ہے ، جوابات کو کم وقت میں کیسے یاد کیا جائے ۔ بھولنے پر کیسے قابو پایا جائے ، مستقبل کی منصوبہ بندی کیسے کی جائے ، کمیونیکیشن اسکلز میں مہارت ، فن خطابت کی عملی تربیت ، ٹائم مینجمنٹ ،نیند پر کیسے قابو پایا جائے وغیرہ شامل ہیں ۔ تمام کلاسس بین الاقوامی تجربہ یافتہ جناب مصطفی پرویز لیں گے جو کہ امریکہ کے مشہور ٹرینر ڈاکٹر اسٹفن کووی کے ساتھ کام کرچکے ہیں ۔ کلاسس /19 نومبر تا /17 ڈسمبر پانچ یوم یعنی صرف اتوار کو ہوں گے ۔ اوقات صبح 9 تا 2 بجے دوپہر ہوں گے ۔ مکمل کورس کی فیس 5000 روپئے ہے لیکن قارئین سیاست کیلئے صرف 2000 روپئے مقرر کی گئی ہے ۔ 12 تا 30 سال عمر کے طلبہ شرکت کے اہل ہیں ۔ طالبات کیلئے بیٹھنے کا علیحدہ انتظام رہے گا ۔ نشستیں محدود ہیں ۔ /17 اور /18 نومبر اس سلسلے میں دو مفت تعارفی پروگرام شام 6 بجے سے 8 بجے تک رکھے گئے ہیں ۔ نماز کیلئے وقت دیا جائے گا ۔ کورس کی تفصیل کے علاوہ اس پروگرام میں پچھلے کورس کے فارغ طلبہ فن خطابت اور یادداشت پر مبنی مظاہرے پیش کریں گے ۔ اولیاء طلبہ بھی شرکت کرسکتے ہیں ۔ پروگرام ٹھیک 6.15 بجے شروع ہوجائے گا ۔ تمام کلاسس احاطہ روزنامہ سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈز پر ہوں گے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9246177228 پر ربط کریں ۔

TOPPOPULARRECENT