Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / یادگیرٹہ کو ضلع مستقر بنانے تلگودیشم کا مطالبہ

یادگیرٹہ کو ضلع مستقر بنانے تلگودیشم کا مطالبہ

حیدرآباد۔26 اکٹوبر ( سیاست نیوز) تلنگانہ تلگودیشم پارٹی نے ریاست تلنگانہ کی نامور مندر کے مقام یادگیر گٹہ کو نئے تشکیل دیئے جانے والے ضلع کا مستقر بنانے کے اعلان کرنے کا حکومت تلنگانہ سے پُرزور مطالبہ کیا ‘ کیونکہ حکومت کی جانب سے ہی اس مندر کو بڑے پیمانے پرترقی دیتے ہوئے ریاست تلنگانہ کا تروپتی مندر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اگر اس یادگیر گٹہ کو ضلع مستقر بنایا جائے تو ہی یادگیر گٹہ مندر کی اہمیت میں اضافہ ہوگا بلکہ زبردست ترقی حاصل ہوگی اور اگر یادگیر گٹہ کو نئے تشکیل دیئے جانے والے ضلع سدی پیٹ میں صرف شامل کرلینے پر یہ مقام ہرگز تروپتی کے خطوط پر ترقی حاصل نہیں کرسکے گا ۔ آج یہاں این ٹی آر ٹرسٹ بھون میں اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر و رکن پولیٹ بیورو تلگودیشم پارٹی مسٹر ایم نرسمہلو نے یہ بات کہی ۔

TOPPOPULARRECENT