Friday , January 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / یادگیر میں سڑک کے تعمیری کاموں کا افتتاح

یادگیر میں سڑک کے تعمیری کاموں کا افتتاح

یادگیر۔ 24 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یادگیر َ ضلع نگران وزیر یادگیر مسٹر بابو رائو چن چنسورنے کہا ہے کہ بیروزگارنوجوانوں کے لئے یادگیر تعلقہ کے سیداپور گاؤں میں ہائی ٹیک ٹیکسٹائل ٹریننگ سنٹر قائم کیا جائے گا۔ اس سنٹر کے قیام کے لئے حکومت سے منظوری بھی مل چکی ہے۔ تعلقہ کے یربول گاؤں میںحیدرآباد کرناٹک علاقائی ترقیاتی بورڈ کے تعاون س

یادگیر۔ 24 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یادگیر َ ضلع نگران وزیر یادگیر مسٹر بابو رائو چن چنسورنے کہا ہے کہ بیروزگارنوجوانوں کے لئے یادگیر تعلقہ کے سیداپور گاؤں میں ہائی ٹیک ٹیکسٹائل ٹریننگ سنٹر قائم کیا جائے گا۔ اس سنٹر کے قیام کے لئے حکومت سے منظوری بھی مل چکی ہے۔ تعلقہ کے یربول گاؤں میںحیدرآباد کرناٹک علاقائی ترقیاتی بورڈ کے تعاون سے 40 لاکھ روپیوں کے خرچ سے ایک سڑک کے تعمیری کام کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر موصوف نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انھوں نے کہا کہ سیداپور زون میں تقریبا 3337 ایکڑ اراضی پر 60سے زائد صنعتیں قائم کرنے کے لئے اراضی حکومتی تحویل میں لئے لی گئی ہے۔ مستقبل میں ان علاقوںمیں دیگر تربیتی مراکز بھی قائم کئے جائیں گے۔ وزیر موصوف نے 33کے وی برقی سب سینٹر کا بھی افتتاح کیا ۔ انھوں نے وعدہ کیا کہ عنقریب پرائیمری ہیلتھ سنٹر کا بھی افتتاح کیا جائیگا۔ وزیر موصوف کو کئی ایک افراد نے پینے کے پانی کی قلت کے بارے میں توجہ دلائی ۔اس پر انھوں نے کہا کہ آنے والے 25دنوں میں پینے کے پانی کی سربراہی کے لئے مستقل حل تلاش کرلیا جائے گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT