Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / یادگیر گٹہ کے لاج میں عاشق جوڑے کی خودکشی

یادگیر گٹہ کے لاج میں عاشق جوڑے کی خودکشی

حیدرآباد 19 جنوری (سیاست نیوز) یادگیری گٹہ علاقہ میں واقع ایک لاج میں ایک عاشق جوڑے نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے بموجب 25 سالہ مدھو ساکن میر پیٹ اور 22 سالہ دیوی ساکن  ایل بی نگر کے درمیان کچھ عرصہ سے معشوقہ چل رہا تھا۔ دیوی ایک ہوٹل کی ریسپشنسٹ کی حیثیت سے ملازم کیا کرتی تھی جبکہ مدھو ایم بی اے کا طالب علم ہے۔ کل اس عاشق جوڑے نے یادگیری گٹہ کے این آر لاج میں کمرہ کرایہ پر حاصل کیا اور اس کمرہ سے آج دوپہر تک باہر نہ نکلنے پر لاج انتظامیہ کھڑکی توڑ کر دیکھنے پر دونوں کو سیلنگ فیان سے لٹکا ہوا پایا۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں نے بیک وقت خودکشی کی ہے اور اُن کے قبضہ سے برآمد دستاویزات کی بنیاد پر دونوں کے رشتہ داروں کو پولیس نے اس بات کی اطلاع دی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT