Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / یاسرجان دونوں ہاتھوں سے فاسٹ بولنگ کرنے میں ماہر

یاسرجان دونوں ہاتھوں سے فاسٹ بولنگ کرنے میں ماہر

لاہور۔17ستمبر(سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کی گھریلو لیگ کی ٹیم قلندر زکے کوچ مدثر نذر اور عاقب جاوید نے ایک ایسا فاسٹ بولر دریافت کیا ہے جو بیک وقت دونوں ہاتھوں سے ایک ہی رفتار کے ساتھ بولنگ کر سکتا ہے۔ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والا یاسر جان سبزی فروش ہے۔ لاہور قلندرز کے ٹیلنٹ ہنٹ کیمپ میں اس نے دونوں ہاتھوں سے فاسٹ بولنگ کرکے سب کو حیران کر دیا۔عاقب جاوید نے اس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یاسر جان کی صلاحیت بہت ہی حیران کن ہے ہم ان کی مکمل حمایت کریں گے کیونکہ یاسر جان اگر دائیں ہاتھ سے بولنگ کرئے تو ان کی رفتار زیادہ اور اگر بائیں ہاتھ سے کرئے تو سوئنگ زیادہ ہے۔ عاقب جاوید نے کہا کہ یاسر جان ڈومیسٹک اور بین الاقوامی کرکٹ میں اچھا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT