Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / یاسرشاہ کی سری لنکا کیخلاف ٹیم میں شمولیت پر سوالیہ نشان

یاسرشاہ کی سری لنکا کیخلاف ٹیم میں شمولیت پر سوالیہ نشان

کراچی۔21 ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کیخلاف دو ٹسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ کی شرکت غیر یقینی ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا آغاز 28 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں ہو گا جس کی تیاریوں کیلئے قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کیمپ جاری ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق ٹیم انتظامیہ اسپنر یاسر شاہ کی فٹنس اور مظاہروں سے مطمئن نہیں ہے اور ان کے متبادل کھلاڑی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کوچ اور ٹرینر یاسر شاہ کی فٹنس اور کارکردگی پر عدم اطمینان کا برملا اظہار کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹسٹ سیریز کی تیاری کیلئے ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہو چکا ہے جو 23 ستمبر تک جاری رہے گا۔ ٹریننگ کیمپ میں موجود ٹاپ آرڈر بیٹسمین اظہرعلی کی فٹنس پر بھی غیر یقینی صورت حال کا شکارہے کیونکہ ان کے گھٹنے کا سابق زخم نے ایک مرتبہ پھر سر اٹھانا شروع کر دیا ہے اور وہ تکلیف کے باوجود کیمپ میں شامل اور دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ ہلکی پھلکی ورزشیں کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق سری لنکا کیخلاف ٹسٹ سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم انتظامیہ فٹنس کو اولین ترجیح دے رہا ہے اور کسی بھی کھلاڑی کی فٹنس مطلوبہ معیار سے کمتر ہوئی تو اس کے بہترین متبادل کو موقع دیا جائے گا۔ کرکٹرز پر بھی یہ بات پوری طرح واضح کر دی گئی ہے کہ فٹنس کے معاملے پر کسی بھی طرح کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT