Wednesday , September 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / یاسرشاہ کی طوفانی بولنگ‘ بنگلہ دیش کو 328رنز سے شکست

یاسرشاہ کی طوفانی بولنگ‘ بنگلہ دیش کو 328رنز سے شکست

ڈھاکہ۔9 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹسٹ میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھتے ہوئے میزبان ٹیم کو دوسرے ٹسٹ میں 328 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک صفر سے جیت لی۔میرپور ڈھاکہ کے شیربنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹسٹ کی دوسری اننگز میں بھی بنگلہ دیشی بیسٹمین پاکستانی باؤ

ڈھاکہ۔9 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹسٹ میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھتے ہوئے میزبان ٹیم کو دوسرے ٹسٹ میں 328 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک صفر سے جیت لی۔میرپور ڈھاکہ کے شیربنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹسٹ کی دوسری اننگز میں بھی بنگلہ دیشی بیسٹمین پاکستانی باؤلرز کے سامنے وکٹ پرٹہرنے میں ناکام رہے اور 550 رنز کے تعاقب میں صرف 221 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔دوسرے ٹسٹ کے چوتھے دن بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز 63 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر دوبارہ شروع کی تو وقفہ وقفہ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔بنگلہ دیش کی جانب سے مومن الحق 68 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔آؤٹ ہونے والے بیسٹمینوں میں تمیم اقبال نے 42، محمود اللہ نے 2، شیکب الحسن نے 13، سومیا سرکار نے ایک اورکپتان مشفیق الرحیم نے کوئی رن نہیں بنایا،

جبکہ میزبان ٹیم کے شہادت حسین اَن فٹ ہونے کی وجہ سے بیٹنگ کے لیے نہ آسکے۔پاکستان کی جانب سے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے شاندار باؤلنگ کی اور 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عمران خان نے 2 جبکہ حفیظ اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اظہرعلی کو میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے ہر کھلاڑی نے اپنا حصہ ادا کیا اور وہ حوصلہ افزائی کرنے پر ٹیم مینیجمنٹ کے شکر گزار ہیں۔کپتان مصباح الحق نے فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹاس ہارنے کے بعد بیٹسمینوں نے شاندار بیٹنگ کرکے جیت کی بنیاد ڈالی اور پھر باؤلرز نے بھی جیت کو یقینی بنایا۔جبکہ بنگلہ دیشی کپتان مشفیق الرحیم کا کہنا تھا کہ انہیں اندازہ تھا کہ پاکستانی کامیابی کے راستہ پر واپس ہوسکتی ہے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اب تک 10 ٹسٹ کھیلے جا چکے ہیں، جن میں سے پاکستان نے 9 ٹسٹ میچ جیت سکا ہے اور ایک ڈرا ہوا ہے۔یہ پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف 10 ٹسٹ میچوں میں 9 ویں فتح ہے۔رنز کے اعتبار سے یہ ٹسٹ کرکٹ میں پاکستان کی دوسری سب سے بڑی فتح ہے، اس سے پہلے پاکستان نے آسٹریلیا کو2014 میں 356 رنز سے شکست دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT