Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / یاسر شاہ کو صحت یابی کیلئے چار، پانچ ہفتے درکار

یاسر شاہ کو صحت یابی کیلئے چار، پانچ ہفتے درکار

کراچی ، 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنریاسر شاہ کو گھٹنے کی انجری سے صحت یابی کیلئے چار سے پانچ ہفتے درکار ہوں گے۔ یاسر دو روز قبل بائیں گھٹنے کی انجری کے باعث کاکول میں جاری نیشنل ٹیم کے ٹریننگ کیمپ سے باہر ہوگئے تھے۔ پی سی بی نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ یاسر شاہ کی رپورٹ میں معمولی زخموں کا پتہ چلا ہے جس کیلئے تھراپی اور آرام کی ضرورت ہے اور ہمارے خیال میں اُن کو صحت یابی میں چار سے پانچ ہفتوں کا عرصہ لگے گا۔ یاسر موجودہ پاکستانی ٹسٹ ٹیم کے بہترین اسپنر ہیں جبکہ عالمی درجہ بندی میں اُن کا تیسرا نمبر ہے۔ انھوں نے اب تک 12 ٹسٹ میچوں میں 76 وکٹیں حاصل کئے جس میں سے 49 وکٹیں انھوں نے 2015ء میں لئے اور پاکستان ٹسٹ کی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن کے حصول میں کامیاب ہوا۔ یاسر شاہ کی بہترین بولنگ کی بدولت پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ کو یو اے ای میں منعقدہ سیریز میں 2-0 سے شکست دی تھی۔ یاسر رواں سال کے اوائل ممنوعہ ادویات کے استعمال کے باعث کرکٹ سے عارضی طورپر معطل ہوئے تھے۔ تاہم انھوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگ لی۔

TOPPOPULARRECENT