Friday , April 20 2018
Home / دنیا / یاسر عرفات کو قتل کرنے کی اسرائیلی سازشوں کا انکشاف

یاسر عرفات کو قتل کرنے کی اسرائیلی سازشوں کا انکشاف

تل ابیب ،25جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی صحافی کی نئی کتاب میں فلسطین کے رہنما یاسرعرفات کو قتل کرنے کی اسرائیلی سازشوں سے متعلق سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ اسرائیل نے یاسر عرفات کو مسافر طیارہ میں تباہ کرنے کی متعدد بار کوششیں کیں اور اسرائیلی سمجھتے تھے کہ عرفات کے خاتمہ سے فلسطینی ریاست کا خاتمہ ہوگا۔اسرائیلی صحافی رونین برگ مین کی نئی آنے والی کتاب کے مطابق نومبر 1982 سے جنوری 1983 تک اسرائیل کے 4 ایف 15 لڑاکا طیارہ عرفات کے جہاز کو اڑانے کے لیے ہمیشہ تیار رہے ۔اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی اطلاعات پر ان طیاروں نے 5 بار مختلف مسافر طیاروں کی جانب اڑان بھری جبکہ ایک مرتبہ بوئنگ 707انتہائی قریب پہنچ کر کمیونیکشن میں خلل ڈالا تاہم ہر بار عرفات کی موجودگی یقینی نہ ہونے پر لڑاکا طیاروں کا رخ موڑ دیا گیا۔اس کے علاوہ ایتھنز ائیرپورٹ پر بھی اسرائیلی انٹیلی جنس نے عرفات کو نشانہ بنانا چاہا تاہم ناکام رہی جبکہ ایک اسرائیلی صحافی یوری انویری کو بھی عرفات کے انٹرویو کے دوران مارنے کا فیصلہ کیا گیا لیکن یاسرعرفات کی فراست اور چھٹی حس نے دونوں کو بچا لیا۔

TOPPOPULARRECENT