Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / یاسر کی معطلی پاکستان کیلئے بڑا نقصان:ہارون رشید

یاسر کی معطلی پاکستان کیلئے بڑا نقصان:ہارون رشید

کراچی ۔28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سیلیکٹر ہارون رشید نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے لیگ اسپنر یاسر شاہ کی معطلی کے بعد پے در پے پاکستان کرکٹ کو لاحق ہونے والے تنازعات پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق یاسر شاہ کا ڈوپ ٹسٹ 13 نومبرکو ہوا تھا جس میں یہ نتیجہ سامنے آیا ہے کہ انہوں نے کورثیلیڈون نامی ایک دوا کا استعمال کیا جو کہ واڈا قوانین کے تحت ممنوع ہے۔ ہارون رشید نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ سے قبل یاسر کی معطلی ٹیم کے لئے بڑا دھکہ ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کرکٹ کو آئے دن نئے قسم کے تنازعات کا سامنا ہوتا ہے۔  یاسر کی معطلی کے بعد اب ہمیں آنے والے تمام ایونٹس کے لئے نئے منصوبے ترتیب دینے ہوں گے۔ خیال رہے کہ یاسر کی معطلی کا معاملہ و ڈے کپتان اظہر علی اور محمد حفیظ کی جانب سے ٹریننگ کیمپ کے بائیکاٹ کے محض چند روز بعد ہی سامنے آیا ہے۔تاہم چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے مطابق مذکورہ مسئلے کو گزشتہ روز حل کرلیا گیا جبکہ دونوں کھلاڑیوں نے کیمپ میں شمولیت اختیار کرنے پر حامی بھرلی ہے۔ پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ 15 جنوری سے آکلینڈ میں کھیلے جانے والے  ٹوئنٹی20 مقابلہ  سے ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT