Monday , September 24 2018
Home / جرائم و حادثات / یاقوت پورہ کے نوجوان کا نیکلس روڈ پر قتل

یاقوت پورہ کے نوجوان کا نیکلس روڈ پر قتل

حیدرآباد 9 جنوری (سیاست نیوز) نیکلس روڈ پیپلز پلازہ پر پیش آئے سنسنی خیز قتل کی واردات میں ایک نوجوان کا قتل کردیا گیا۔ یہ واقعہ آج رات 8 بجے پیش آیا اور قاتلوں نے قتل کے فوری راہ فرار اختیار کی ۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ مہلوک یاقوت پورہ کا ساکن 24 سالہ تقی علی عرف چھوٹو تھا جودبیرپورہ پولیس حدود میں پیش آئے روڈی شیٹر مظہر علی کے قتل کا ملزم تھا ۔ نیکلس روڈ پیپلز پلازہ پر واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور پتہ چلنے پر رام گوپال پیٹ پولیس کی ٹیم موقع واردات پر پہونچ گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ تقی علی اور اُس کے دو ساتھی عمران اور باقر پیپلز پلازہ آئے تھے اور پارکنگ کے مقام پر کچھ بحث ہوئی اور بعدازاں دونوں نے تقی علی پر چاقو حملہ کرکے شدید زخمی کردیا اور فرار ہونے سے قبل گلا کاٹ دیا۔ کلوز ٹیم نے موقع واردات سے ایک اسکوٹر اور قتل میں استعمال کئے گئے ہتھیار بھی برآمد کئے ہیں۔ پولیس کے اعلیٰ عہدیدار بھی نیکلس روڈ پہونچ گئے اور نعش کو عثمانیہ ہاسپٹل کے مردہ خانے منتقل کیا۔

TOPPOPULARRECENT