Saturday , June 23 2018
Home / دنیا / یانگون بلدیہ کیلئے 60 سال بعد پہلی مرتبہ رائے دہی

یانگون بلدیہ کیلئے 60 سال بعد پہلی مرتبہ رائے دہی

یانگون ۔ 27ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) مائنمار کے تجارتی مقام یانگون کے شہریوں نے تقریباً چھ دہائیوں کے بعد پہلی مرتبہ منعقد ہونے والے بلدی انتخابات کیلئے ووٹ دیا ۔ اس شہر کو ترقی حاصل ہورہی ہے اور اکثر شہری اُمیدواروں یا اُن کی پالیسیوں کے بارے میں معمولی معلومات رکھنے کے باوجود قدیم نظام میں تبدیلی کی اُمید سے ان کے حق میں ووٹ دیتے ہیں

یانگون ۔ 27ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) مائنمار کے تجارتی مقام یانگون کے شہریوں نے تقریباً چھ دہائیوں کے بعد پہلی مرتبہ منعقد ہونے والے بلدی انتخابات کیلئے ووٹ دیا ۔ اس شہر کو ترقی حاصل ہورہی ہے اور اکثر شہری اُمیدواروں یا اُن کی پالیسیوں کے بارے میں معمولی معلومات رکھنے کے باوجود قدیم نظام میں تبدیلی کی اُمید سے ان کے حق میں ووٹ دیتے ہیں۔ اس ملک کی جمہوری ساکھ کے طورپر ان انتخابات پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے کیونکہ آئندہ سال نومبر میں تاریخی ملک گیر انتخابات ہوں گے ۔ یانگون سٹی ڈیولپٹی کمیٹی کیلئے ووٹ دینا کئی شہریوں کیلئے پہلا تجربہ بھی ہے کیونکہ 2011 ء میں فوجی حکمران کی جگہ لینے والی عدالتی و شہری حکومت نے پہلی مرتبہ یہ انتخاب منعقد کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT