Monday , February 26 2018
Home / جرائم و حادثات / یاچارم اور چیتنیہ پوری میں سڑک حادثات ، دو افراد کی موت

یاچارم اور چیتنیہ پوری میں سڑک حادثات ، دو افراد کی موت

حیدرآباد /9 نومبر ( سیاست نیوز ) یاچارم اور چیتنیہ پوری پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 2 افراد فوت ہوگئے ۔ یاچارم پولیس کے مطابق 34 سالہ یادیا جو پیشہ سے ٹپر ڈرائیور تھا بنڈی گولہ پلی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص کل موٹر سائیکل پر اپنے ساتھی کے ہمراہ جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ شدید زخمی حالت میں یادیا کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ چیتنیہ پوری پولیس کے مطابق 55 سالہ بیریا جو پیشہ سے تاجر حیات نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 5 نومبر کو یہ شخص سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا جو کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق ایک نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر یہ شخص زخمی ہوگیا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT