Tuesday , December 11 2018

یاچارم میں سڑک حادثہ میں زخمی شخص کی موت

حیدرآباد۔ /25 نومبر (سیاست نیوز) یاچارم پولیس علاقے میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے زخمی ہونے والا کاشتکار زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ پولیس کے بموجب 55 سالہ رماوت /30 اکٹوبر کو یاچارم علاقہ میں سڑک عبور کررہا تھا کہ ایک نامعلوم موٹر سائیکل نے اسے ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور اسے علاج کیلئے دواخانہ عثمانیہ شریک کیا گیا ۔ رماوت کل رات زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ پولیس یاچارم نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT