Wednesday , June 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / یتیم بچوں کے ساتھ بہترین حسن و سلوک کی تلقین

یتیم بچوں کے ساتھ بہترین حسن و سلوک کی تلقین

اوٹکور ۔ 23 ۔ مارچ : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : ہیومن ویلفیر فاونڈیشن دہلی و مرکز جماعت اسلامی ہند دہلی کے اشتراک سے اوٹکور میں جملہ 11 مسلم یتیم طلباء وطالبات کو تعلیم جاری رکھنے کے لیے فی کس 2250 روپئے کی تعلیمی امداد 11 طلباء وطالبات میں تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر جامع مسجد پنچ میں تقریب تقسیم تعلیمی وظائف برائے یتیم طلباء و طالبات کا ا

اوٹکور ۔ 23 ۔ مارچ : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : ہیومن ویلفیر فاونڈیشن دہلی و مرکز جماعت اسلامی ہند دہلی کے اشتراک سے اوٹکور میں جملہ 11 مسلم یتیم طلباء وطالبات کو تعلیم جاری رکھنے کے لیے فی کس 2250 روپئے کی تعلیمی امداد 11 طلباء وطالبات میں تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر جامع مسجد پنچ میں تقریب تقسیم تعلیمی وظائف برائے یتیم طلباء و طالبات کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس کی صدارت جناب محمد کاظم حسین امیر مقامی جماعت اسلامی ہند نے کی جب کہ مہمان خصوصی کے طور پر جناب ایم این بیگ زاہد سکریٹری شعبہ خدمت خلق جماعت اسلامی ہند حلقہ آندھرا اور تلنگانہ نے شرکت کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ یتیم بچوں کے ساتھ حسن سلوک کرنے والوں کو حضورؐ نے بڑی بشارتیں دی ہیں ۔ یتیم کے سر پر محبت سے ہاتھ پھیرنے پر سر پر جتنے بال ہیں اتنی نیکیاں ملتی ہیں ۔ جناب ایم این بیگ زاہد نے مزید کہا کہ مسلم معاشرہ میں سب سے محروم طبقہ یتیم بچے اور بیوہ خواتین ہیں ۔ حضور ؐ نے بیوہ خواتین کو بشارت دی جو اپنے یتیم بچوں کے ساتھ حسن سلوک اور ان کی بہتر طور پر نگہداشت و پرورش کرتی ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ تم میں بہترین گھر وہ ہے جس میں کسی یتیم کے ساتھ حسن سلوک اور پرورش کی جائے اور بدترین گھر وہ ہے جس میں یتیم کے ساتھ ناروا سلوک کیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم ہی سے انسان دنیا میں بہت کچھ حاصل کرسکتا ہے ۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاق و کردار بھی بے حد ضروری ہے ۔ انہوں نے ملت کے اہل خیر حضرات سے پر زور اپیل کی کہ وہ بھی اپنے خاندان کے محلہ یا بستی کے یتیم و نادار طلباء وطالبات کی تعلیمی کفالت کر کے وہ بے حساب اجر و ثواب کے مستحق بنیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT