Thursday , December 13 2018

یتیم و یسیروں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے پر قلبی سکون

ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمود علی نے سالگرہ انیس الغرباء کے بچوں کے ساتھ منائی

ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمود علی نے سالگرہ انیس الغرباء کے بچوں کے ساتھ منائی
حیدرآباد۔2مارچ(سیاست نیوز) نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمو د علی نے آج اپنی سالگرہ انیس الغرباء کے یتیم بچوں کے ساتھ منائی۔ جناب محمد محمو دعلی نے پیر کی دوپہر انیس الغرباء پہنچ کر وہاں پر مقیم بچوں کے ساتھ سالگرہ کاکیک کاٹا اور دوپہر کا کھانا بھی کھایا۔ نائب وزیراعلی جناب محمد محمود علی نے انیس الغرباء کے یتیم بچوں کو اپنے ہاتھوں سے کیک اورکھانا کھلایا اور بچوں کے ہاتھوں سے کھانا بھی تناول فرمایا۔بعد ازاں انہوںنے بتایا کہ انیس الغرباء کے بچوں کے ساتھ سالگرہ منانے کو انہیںاعزاز قراردیا۔ انہو ںنے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یتیم ویسیر بچوں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے میںجو خوشی انہیںملی ہے وہ ناقابلِ فراموش ہے۔ جناب محمدمحمود علی نے سالگرہ کے موقع پر انہیںمبارکباد پیش کرنے والے اور سالگرہ تقاریب منانے والوںسے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہاکہ نائب وزیراعلی کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد یہ ان کی پہلی سالگرہ تقریب ہے جس کو تاریخی اور یادگار بنانے میں پارٹی قائدین اور کارکنان نے کوئی کسر باقی نہیںرکھی۔ انہو ںنے کہاکہ پارٹی کے اقلیتی اور اکثریتی طبقے کے تمام قائدین اور کارکنان نے سالگرہ تقریب کے انعقاد میںحصہ لیکر ریاست کی گنگا جمنی تہذیب کوفروغ دینے کاکام کیا ہے۔ جناب محمد محمو دعلی نے کہاکہ تلنگانہ راشٹراسمیتی اپنے قیام کے آغاز سے ہی ریاست تلنگانہ کی گنگا جمنی تہذیب کو بحال کرنے کا وعدہ کرتے آرہی ہے جس کو تلنگانہ ریاست کی تشکیل اور نئی ریاست میںٹی آر ایس پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد پارٹی سربراہ وچیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو نے عملی جامعہ پہنانے کاکام کیا ہے۔انہوں نے انیس الغرباء کے بچوں سے چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کی درازی عمر اور ہمیشہ صحت مند رہنے کی دعائیںکرنے کی اپیل کی۔بعدازاں نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمود علی نے بارگاہ یوسفینؒ نامپلی پر حاضری دی اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹی آر ایس قائدین ایم ہنمنت رائو کنونیر ٹی آر ایس گریٹر حیدرآباد‘ اعظم علی خرم‘ محمد شریف الدین ‘نواب ارشد علی خان ‘ محمد مسیح اللہ‘ شیخ صالح‘ سمیر یمنی‘ بدرالدین‘ محمدمنیر ‘ ایم مہیندر ریڈی کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT