Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / یدیورپاہاسپٹل سے ڈسچارج

یدیورپاہاسپٹل سے ڈسچارج

بنگلور19اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام )کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس یدیورپا کو آج اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔انہیں کل رات بخار اور ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیاتھا۔شموگا لوک سبھا سیٹ سے ممبر پارلیمنٹ مسٹر یدیورپا کو کل رات اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیاتھا،جہاں ڈاکٹروں نے علاج کرنے کے بعد آج اسپتال سے چھٹی دے دی۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے انہیں تین دن آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔مسٹر یدیورپا ریاست کو کانگریس سر کارسے ‘چھٹکارا’ دلانے کیلئے 70 روزہ ‘کرناٹک وموچن یاترا’کے تحت ریاست کا بڑے پیمانے پر دورہ کررہے تھے ۔ان کے گھریلو ذرائع کے مطابق وہ تین دن آرام کرنے کے بعد آئندہ ہفتہ سے پھریاترا شروع کریں گے ۔

مہاراشٹرا میں آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال جاری
ممبئی 19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین کی جاریہ ہڑتال آج تیسرے دن میں داخل ہوگئی جبکہ اس تعطل کو توڑنے کے لئے متعلقین کے مابین بات چیت ناکام رہی۔ یہ ملازمین تنخواہ میں اضافے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ دیواکر راؤتے ، ایم ایس آر ٹی سی افسران اور یونین والوں کے درمیان بات چیت کامیاب نہ ہوسکی۔

TOPPOPULARRECENT