Monday , June 25 2018
Home / سیاسیات / یدیورپا کو بی جے پی نائب صدر بنانے پر تنقید

یدیورپا کو بی جے پی نائب صدر بنانے پر تنقید

بی جے پی نے کرپشن پر سمجھوتہ کرلیا : کانگریس و عام آدمی پارٹی کا بیان

بی جے پی نے کرپشن پر سمجھوتہ کرلیا : کانگریس و عام آدمی پارٹی کا بیان
نئی دہلی 16 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے بی جے پی میں نئے عہدیداروں کی ٹیم میں سابق چیف منسٹر کرناٹک بی ایس یدیورپا کی شمولیت پر تنقید کی ہے اور کرپشن سے نمٹنے وزیر اعظم نریندر مودی کی سنجیدگی اور طریقہ کار پر سوال کیا ہے ۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے یدیورپا کی بحیثیت نائب صدر بی جے پی میں نامزدگی پر سوال کیا کہ آیا یہ کرپشن سے لڑنے کا نریندر مودی کا اپنا منفرد طریقہ تو نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے کرپشن کے مسئلہ پر کانگریس کو نشانہ بنایا تھا اور اب یدیورپا کو انہوں نے پارٹی کا نائب صدر بنادیا ہے جن پر کرپشن کے الزامات ہیں۔ ورون گاندھی کو بی جے پی میں عہدہ سے محروم کردئے جانے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ بی جے پی کا داخلی معاملہ ہے ۔ عام آدمی پارٹی نے بھی الزام عائد کیا کہ امیت شاہ کی ٹیم میں یدیورپا کی شمولیت سے یہ واضح اشارہ ملتا ہے کہ نریندر مودی حکومت نے کرپشن کے مسئلہ پر مکمل سمجھوتہ کرلیا ہے اور وہ سیاست کو مجرمانہ رنگ دے رہی ہے ۔ عام آدمی پارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والوں کو عہدے دینا پارٹی کا اندرونی معاملہ قرار نہیں دیا جاسکتا کیونکہ یہ لوگ عوامی زندگی میں ہوتے ہیں۔ اگر اس طرح کے الزامات کا سامنا کرنے والے پارٹیوں کی عوامی سطح پر نمائندگی کرنے لگیں تو یہ جمہوریت کیلئے ایک شرمناک عمل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT