Wednesday , December 13 2017
Home / سیاسیات / یدی یورپا کیخلاف اے سی بی جانچ کو روک دینے کا حکم

یدی یورپا کیخلاف اے سی بی جانچ کو روک دینے کا حکم

بنگلورو22ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک ہائی کورٹ نے آج اپنے ایک عبوری حکم میں سابق چیف منسٹر و صدر کرناٹک بی جے پی بی ایس یدی یورپا کے خلاف بدعنوانیوں کے الزامات کے بارے میں انسداد رشوت ستانی بیورو (اے سی بی ) کی مزید جانچ کو روک دیا۔ اس طرح انہیں عبوری راحت ملی ہے ۔یدی یورپا کی جانب سے پیش کردہ ایک عرضی پر جج اروند کمار نے شہر میں مجوزہ شیوا رام کرانت لے آوٹ کے لئے محصلہ 257ایکر اراضی کے ڈی نوٹیفکیشن کے بارے میں سابق چیف منسٹر کے خلاف درج ایف آئی آر پر اے سی بی کی جانب سے کی جانے والی جانچ کو روک دیا۔ یدی یورپا نے اپنی عرضی میں کہا کہ سدارامیا نے ان کے خلاف سیاسی مقاصد کے تحت غیر قانونی طور پر معاملہ دائر کیا ہے ۔ جج نے کل اے سی بی کے اس استدلال کو مستردکردیاتھا کہ یہ رٹ عرضی قابل سماعت نہیں ہے ۔ اے سی بی کے وکیل کے دعوی کو مسترد کرتے ہوئے جج نے کہا کہ ہائی کورٹ شاذ و نادر معاملہ میں اس طرح کی عرضی کی سماعت کرنے کے لئے غیرمعمولی اختیارات استعمال کرسکتا ہے اور دستور کے دفعات 226اور 227کے تحت عدالت کو محصلہ اختیارات کسی بھی قانون سازی سے چھینے نہیں جاسکتے ۔

TOPPOPULARRECENT