Wednesday , May 23 2018
Home / شہر کی خبریں / یدی یورپا کی گورنر سے ملاقات، تشکیل حکومت کی دعوت کی خواہش

یدی یورپا کی گورنر سے ملاقات، تشکیل حکومت کی دعوت کی خواہش

بنگلورو۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کرناٹک یونٹ کے صدر بی ایس یدی یورپا نے آج کہا کہ انہوں نے گورنر وجو بھائی والا سے ملاقات کی اور ان سے انہیں بحیثیت چیف منسٹر حلف لینے کی اجازت دینے کے لئے کہا ہے کیونکہ ان کی پارٹی واحد بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔ بی جے پی لیجسلیچر پارٹی قائد منتخب ہونے کے بعد یدی یورپا یہاں راج بھون روانہ ہوئے اور اس عہدہ پر ان کے متفقہ طور پر منتخب ہونے کے بارے میں گورنر کو ایک مکتوب حوالہ کیا۔ یدی یورپا نے کہا کہ انہوں نے گورنر سے درخواست کی کہ جتنا ممکن ہو، انہیں چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لینے کی اجازت دیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر نے انہیں اس بات کا تیقن دیا کہ وہ جس قدر جلد ممکن ہو، اس تعلق سے کوئی مناسب فیصلہ کریں گے۔

مغربی بنگال پنچایت انتخابات، 568 بوتھس پر دوبارہ رائے دہی
کولکتہ۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال میں 568 بوتھس پر جہاں سے پنچایت انتخابات کے دوران تشدد کی شکایات اسٹیٹ الیکشن کمیشن (ایس ای سی) کو موصول ہوئیں، آج سخت سکیورٹی کے درمیان دوبارہ رائے دہی شروع ہوئی۔ اسٹیٹ الیکشن کمیشن کے عہدیداروں نے کہا کہ یہ بوتھس جہاں دوبارہ رائے دہی ہورہی ہے۔ ریاست کے تمام20 اضلاع میں پھیلے ہوئے ہیں، جہاں پنچایت انتخابات پیر کو منعقد ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اور پولیس سے کہا گیا ہے کہ معقول سکیورٹی انتظامات کئے جائیں تاکہ دوبارہ رائے دہی آزادانہ اور منصفانہ انداز میں منعقد ہوسکے۔ ایس ای سی کے عہدیداروں نے کہا کہ دوبارہ رائے دہی کا آغاز صبح 7 بجے ہوا اور یہ شام 5 بجے ختم ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 17 مئی کو ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT