Sunday , June 24 2018
Home / دنیا / یرغمال بنانے کے واقعہ پر آسٹریلیا کے 40 مسلم تنظیموں کا اظہار مذمت

یرغمال بنانے کے واقعہ پر آسٹریلیا کے 40 مسلم تنظیموں کا اظہار مذمت

سڈنی ۔ 15 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے 40 مسلم گروپوں نے سڈنی کی مشہور و معروف ہوٹل میں ایک بندوق بردار کی جانب سے کئی افراد کو یرغمال بنائے جانے کے واقعہ پر شدید افسوس و برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ آسٹریلیا کی مسلم تنظیموں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ’’ہم کسی بھی بے قصور انسان کی جان لینے یا اُن کے دلوں میں خوف و دہشت پیدا

سڈنی ۔ 15 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے 40 مسلم گروپوں نے سڈنی کی مشہور و معروف ہوٹل میں ایک بندوق بردار کی جانب سے کئی افراد کو یرغمال بنائے جانے کے واقعہ پر شدید افسوس و برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ آسٹریلیا کی مسلم تنظیموں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ’’ہم کسی بھی بے قصور انسان کی جان لینے یا اُن کے دلوں میں خوف و دہشت پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کی مذمت کرتے ہیں ‘‘ ۔ ان تنظیموں نے یرغمال بنائے جانے کے واقعہ کے بعد کیفے میں دیکھے گئے مناظر کو انتہائی تکلیف دے اور خوفناک کہا اور سب سے پرسکون رہنے کی خواہش کی ۔ آسٹریلیا کے مفتی اعظم ڈاکٹر ابراہیم ابو محمد نے کہاکہ وہ اور آسٹریلیا کی قومی امام کونسل اس مجرمانہ واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیںاور اعادہ کرتے ہیں اس قسم کے واقعات کی سارے اسلام میں بھرپور مذمت کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT