Wednesday , December 19 2018

یرموک کے فلسطینی مہاجر کیمپ میں شدید جھڑپیں

دمشق ۔11 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) شامی دارالحکومت دمشق کے ایک علاقے میں واقع یرموک کے فلسطینی مہاجر کیمپ میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسندوں اور متحدہ فلسطینی فورس کے جنگجوؤں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ کچھ عرصہ قبل اسلامک اسٹیٹ نے اس مہاجر بستی پر قبضہ کر لیا تھا۔ اقوام متحدہ کی فلسطینی مہاجرین سے متعلق ایجنسی (UNRWA)

دمشق ۔11 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) شامی دارالحکومت دمشق کے ایک علاقے میں واقع یرموک کے فلسطینی مہاجر کیمپ میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسندوں اور متحدہ فلسطینی فورس کے جنگجوؤں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ کچھ عرصہ قبل اسلامک اسٹیٹ نے اس مہاجر بستی پر قبضہ کر لیا تھا۔ اقوام متحدہ کی فلسطینی مہاجرین سے متعلق ایجنسی (UNRWA) نے کہا ہے کہ متاثرہ علاقے میں انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی انتہائی مشکل ہو چکی ہے۔ اس تنظیم کے ترجمان کرس گِنیس نے کہا کہ یرموک کا علاقہ پہلے ہی دہشت ناک منظر پیش کر رہا ہے اور اسے مزید ابتری سے بچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری خاموش تماشائی نہ بنی رہے کیونکہ اس علاقے میں ایک بڑے قتل عام کا خدشہ ہے۔انھوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں بین الاقوامی برادری کی مداخلت ناگزیر ہوگئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT