Friday , October 19 2018
Home / دنیا / یروشلم اعلامیہ کے بعد ٹرمپ اور ایوانکا کی وائیٹ ہاؤس میں ’’حنوکا‘‘ تقریب

یروشلم اعلامیہ کے بعد ٹرمپ اور ایوانکا کی وائیٹ ہاؤس میں ’’حنوکا‘‘ تقریب

واشنگٹن ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج یروشلم کو اسرائیل کے دارالخلافہ کے اعلامیہ اور عالمی تنقیدوں کے طاق رکھتے ہوئے وائیٹ ہاؤس میں ایک خصوصی تقریب ’’حنوکا‘‘ منائی۔ وائیٹ ہاؤس کے ریسٹ روم میں انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت ان کے ذہن میں یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ بنانے کے اعلان کے بعد اسرائیلی شہریوں میں پائی جانے والی خوشی گشت کررہی ہے، جہاں ہر طرف جشن کا ماحول ہے۔ اس وقت صدر ٹرمپ کے ساتھ ان کی دختر ایوانکا بھی موجود تھیں جو جارڈ کوشنر سے شادی کے بعد یہودی بن گئی ہیں جبکہ ان کے تینوں بچے بھی یہودیت کے پیروکار ہیں۔ ٹرمپ نے یروشلم اعلامیہ کے ساتھ امریکہ کی برسوں پرانی پالیسی کو توڑ دیا ہے جبکہ دنیا کے چند اہم اور بڑے ممالک نے ان پر شدید تنقیدیں کی ہیں۔ یوروپی یونین، جرمنی، برطانیہ، فرانس، پوپ فرانسس اور عرب ممالک نے ٹرمپ کے اس یکطرفہ فیصلہ کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT