Monday , June 25 2018
Home / عرب دنیا / یروشلم اعلامیہ : ہندوستان کی جانب سے مثبت مداخلت ضروری : فلسطینی سفیر

یروشلم اعلامیہ : ہندوستان کی جانب سے مثبت مداخلت ضروری : فلسطینی سفیر

غزہ سٹی ؍ نئی دہلی ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فلسطینی سفیر متعینہ ہندوستان نے آج نریندر مودی حکومت سے اپیل کی ہیکہ فلسطین کاز کیلئے موصوف اپنی حمایت کا اعلان کریں کیونکہ چہارشنبہ کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یروشلم کو اسرائیل کی نئی راجدھانی بنائے جانے کا اعلان کیا ہے اور نریندر مودی کے یوں تو دو اہم بیانات سامنے آئے ہیں لیکن ان میں سے کسی میں بھی انہوں نے یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی بنائے جانے کا کوئی تذکرہ ہی نہیں کیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے فلسطینی سفیر عدنان ابوالحائجہ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کی جانب سے اس معاملہ میں مثبت مداخلت ہی وقت کی اہم ضرورت ہے خصوصی طور پر یوروپ اور ہندوستان تاکہ اسرائیل کی جانب سے روا رکھے گئے تشدد کی روک تھا اور فلسطینیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی بنائے جانے کے ٹرمپ کے یکطرفہ اعلان کے بعد 1967ء کی سرحدوں کی بنیاد پر آزاد فلسطین کی تشکیل اور مشرقی یروشلم کو دارالخلافہ بنانے کے تمام امکانات موہوم ہوگئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT