Monday , October 15 2018
Home / دنیا / یروشلم تنازعہ پر امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی انڈونیشیائی علمائے دین کی عوام سے اپیل

یروشلم تنازعہ پر امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی انڈونیشیائی علمائے دین کی عوام سے اپیل

جکارتہ ۔17ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مسلم علمائے دین نے امریکی مصنوعات کے انڈونیشیاء میں بائیکاٹ کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف وسیع تر احتجاج ہوگا ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سفید لباس زیب تن کریں اور ایسے بیانرس لہرائیں جن پر تحریر ہو ’’انڈونیشیاء فلسطین کیلئے متحد ہے‘‘ ۔ انڈونیشیاء میں تقریباً 80ہزار افراد نے دارالحکومت جکارتہ میں احتجاجی جلوس میں حصہ لیا ۔ انڈونیشیاء سب سے زیادہ مسلم آبادی والا ملک ہے ۔ مسلسل دسویں دن ملک کی تنظیموں کی جانب سے جن میں اعلیٰ سطحی علمائے دین کی تنظیم بھی شامل ہیں احتجاج کیا جارہا ہے ۔ ایک اعلیٰ سطحی عالم دین انور عباس نے ایک درخواست پڑھ کر سنائی جس میں کہا گیا ہے کہ انڈونیشیائی امریکی مصنوعات اس وقت تک نہیں خریدیں گے جب تک کہ ڈونالڈ ٹرمپ اپنا یہ اقدام منسوخ نہ کردیں ۔ جکارتہ کی پولیس کے ترجمان نے کہا کہ پُرہجوم احتجاجی جلوس پُرامن تھا ۔ حالانکہ یہ تین کلومیٹر طویل تھا اور قومی یادگار چمن سے امریکی سفارت خانہ تک نکالا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT