Friday , January 19 2018
Home / عرب دنیا / یروشلم حملے کا اسرائیل سختی سے جواب دے گا نتن یاہو کا ردعمل

یروشلم حملے کا اسرائیل سختی سے جواب دے گا نتن یاہو کا ردعمل

تل ابیب۔ 18 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام)اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے کہا ہے کہ یروشلم میں یہودی عبادت گاہ ’سینیگوگ‘ پر حملے کا سختی سے جواب دیا جائے گا۔ نتن یاہو کے بقول یہ حملہ فلسطینی رہنماؤں اور حماس کے حالیہ بیانات کا براہ راست نتیجہ ہے، جن سے لوگ جذباتی ہو رہے ہیں۔ دریں اثناء امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی اس حملے کی سخ

تل ابیب۔ 18 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام)اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے کہا ہے کہ یروشلم میں یہودی عبادت گاہ ’سینیگوگ‘ پر حملے کا سختی سے جواب دیا جائے گا۔ نتن یاہو کے بقول یہ حملہ فلسطینی رہنماؤں اور حماس کے حالیہ بیانات کا براہ راست نتیجہ ہے، جن سے لوگ جذباتی ہو رہے ہیں۔ دریں اثناء امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ’سینیگوگ‘ پر آج دو فلسطینیوں کی طرف سے خنجروں اور کلہاڑیوں کی مدد سے کئے گئے ایک حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ اس واقعے کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں حملہ آور بھی مارے گئے۔

TOPPOPULARRECENT