Wednesday , December 13 2017
Home / Top Stories / یروشلم میں چاقوزنی کی دو تازہ وارداتیں ، بیچینی کا احیا ء

یروشلم میں چاقوزنی کی دو تازہ وارداتیں ، بیچینی کا احیا ء

یروشلم ۔ 10 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) مبینہ طورپر فلسطینی حملہ آوروں نے یروشلم میں آج چاقوزنی کی دو وارداتیں کی ۔ پولیس کے بموجب اسرائیل میں بے چینی کی لہر دوبارہ چلنے لگی ہے ۔ فلسطینی اسرائیل زیرقبضہ علاقوں میں چند دن کے وقفہ کے بعد دوبارہ چاقوزنی کی وارداتیں شروع ہوگئی ہیں۔ ایک واقعہ میں ایک فلسطینی نے دمشق گیٹ کے قریب چاقو زنی کی جسے ناکام بنادیا گیا۔ دوسرے واقعہ میں چاقو لہراتے ہوئے دو فلسطینی لڑکے جن کی عمریں 12 تا 13 سال تھی ایک سکیورٹی گارڈ پر حملہ آور ہوئے جو مشرقی یروشلم میں ملحقہ مضافاتی علاقہ میں تعینات تھا ۔ ایک حملہ آور کو گولی مارکر ہلاک اور دوسرے کو زخمی کردیا گیا ۔ زخمی لڑکا گرفتار کرلیا گیا ۔ سکیورٹی گارڈ زخمی ہوا اور موقعہ واردات پر ہی اُس کی مرہم پٹی کردی گئی ۔ پولیس کی ترجمان لوبا سامری نے کہا کہ حملہ چوکیدار پر اُس وقت کیا گیا جب وہ ارم لائن میں اپنی ڈیوٹی پر تھا ۔ پہلے مشتبہ حملہ آور کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا۔ راہگیر فوری لپکے اور دوسرے دہشت گرد پر قابو پالیا ۔ دوسرا چاقو اور کار ٹکرانے کے ذریعہ ہلاک کردینے کے واقعات مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک ہفتہ کے وقفہ کے بعد دوبارہ شروع ہوگئے ہیں۔ ایک ہفتہ قبل ایسی وارداتیں یروشلم میں تقریباً ایک ہفتہ جاری رہیںجن میں 10 فلسطینی ہلاک اور دیگر 75 زخمی ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT