Thursday , October 18 2018
Home / Top Stories / یروشلم کو اسرائیل کی درالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفار ت خانہ منتقل کرنے کے اعلان پر سخت مذمت۔ رجب طیب اردغان۔ ویڈیو

یروشلم کو اسرائیل کی درالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفار ت خانہ منتقل کرنے کے اعلان پر سخت مذمت۔ رجب طیب اردغان۔ ویڈیو

ترکی۔ صدر طیب رجب اردغان ملک کے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’’ میں ان رپورٹس پر گہرے تحفظات کا اظہار کرتاہوں جس کے مطابق امریکہ بیت المقدس کو اسرائیل کا درالحکومت تسلیم کرنے لگا ہے۔بیت المقدس‘ مسٹر ٹرمپ بیت المقدس تمام مسلمانوں کے لئے سرخ لائن ہے۔جبکہ فلسطینیوں کا خون مسلسل بہے جارہا ہے‘ ان کے حقوق کی خلاف ورزی ‘ قتل او رحملے جاری ہیں‘۔

اسرائیل کی حمایت کا ایسا فیصلہ کرنا ‘ صرف عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہی نہیں ہے بلکہ انسانی ضمیر کے بھی خلاف ہے۔ بحیثیت صدر عالمی اسلامی تعاون تنظیم او ائی سی کے ہم سنجیدگی کے ساتھ اس مسئلے پر آگے بڑھیں گے۔ ہم پانچ دس دونوں میں استنبول میں عالمی اسلامی تعاون تنظیم کے رہنماؤں کو جمع کریں گے او رپھر ہم اس معاملے پر مزیدآگے بڑھیں گے۔ ہم ساری مسلم دنیاکو حرکت میں لائیں گے۔

او رتمام مسلمانوں رہنماؤں کا شکریہ ادا کریں گے۔کیونکہ یہ معاملہ کوئی معمولی نہیں ہے۔ کیامتحدہ ہائے امریکہ کے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہے؟کیاداعش کا مکمل صفایا ہوگیا؟ کیاکچھ باقی بچا ہے؟تاحال نتن یاہو اسرائیل میں اپنی ذاتی مسائل کا خاتمہ نہیں کرسکے۔

ہم اس مسئلہ پر اپنی جنگ مکمل یکسوئی کے ساتھ جاری رکھیں گے او ریہ اسرائیل سے مکمل سفارتی تعلقات کے خاتمے تک بھی جاسکتی ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT